ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے دعوؤں سے کام نہیں چلے گا ،چودھری سرور

ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے دعوؤں سے کام نہیں چلے گا ،چودھری سرور

لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے رہنماء وسابق گورنرپنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ دعوؤں اور وعدوں سے کام نہیں چلے گا ،ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات کر نا ہوں گے۔پارٹی دفتر میں کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو میں چودھری محمدسرور نے کہا کہ غربت اور بے روزگاری میں مسلسل اضافے کی وجہ سے غریب آدمی کے گھروں میں نوبت فاقوں(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

تک پہنچ گئی۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ذمہ داری بنتی ہے وہ عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلاکر ملک اور قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کر یں ۔سابق گورنر نے مزید کہا کہ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے ملک میں کر پشن کے خاتمے اور عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر