صوبائی وزیر تعلیم کی اچانک جامعہ زکریا آمد،وائس چانسلر کے دفتر کو تالے،فون اٹینڈ نہ کرنے پر خفگی کا اظہار
ملتان(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم علی رضاگیلانی اچانک زکریا نیورسٹی پہنچ گئے ، انتظامیہ کی دوڑیں ، وائس چانسلر کو (بقیہ نمبر26صفحہ7پر )
سوموار کو لاہور میں ملاقات کرنے کی ہدایت کردی بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم علی رضا گیلانی گزشتہ روز زکریا یونیورسٹی پہنچ گئے جب وہ وائس چانسلر آفس گئے تو تالے لگے تھے جبکہ وہ گھر پر بھی نہیں تھے انہوں نے خود ان فون کیا مگر وائس چانسلر نے وہ اٹینڈنہ کیا جس پر انہوں نے خفگی کا اظہار کیا اور موجود عملے کو کہا کہ وہ وائس چانسلر کو پیغام دیدیں کہ وہ سوموار کو لاہور میں ملاقا ت کریں۔جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئے۔