پی ایم اے ملتان کے الیکشن شیڈول میں تاخیر ڈاکٹروں میں تشویش،بطور چیف الیکشن کمشنر نامزدگی کا کوئی نوٹیفکیشن نہیں ملا،ڈاکٹر ظفرعلوی

پی ایم اے ملتان کے الیکشن شیڈول میں تاخیر ڈاکٹروں میں تشویش،بطور چیف الیکشن ...

ملتان(وقائع نگار)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے الیکشن شیڈول(بقیہ نمبر27صفحہ7پر )

میں تاخیر سے ڈاکٹروں کی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔یکم مارچ2017کو شیڈول کا اعلان کیا جانا تھا۔اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر ظفر علوی سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ پی ایم اے ملتان کے الیکشن انہیں چیف الیکشن کمشنر نامزد کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن نہیں ملا۔نہ ہی ان کے حوالے ووٹر لسٹ کی گئی ہے۔جس پر انہیں تحفظات ہیں۔پی ایم اے کی جانب سے جب تک انکی چیف الیکشن کمشنر نامزدگی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا اور ان کے حوالے نہیں کی جائے گی۔تب تک الیکشن کے دیگر مراحل آگے نہیں بڑھ سکتے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر