ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی سٹنٹس کی قیمتوں کے تعین کیلئے پالیسی تیار
ملتان(وقائع نگار)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے سٹنٹس کی(بقیہ نمبر28صفحہ7پر )
قیمتوں کے تعین کیلئے پالیسی تیار کرلی ہے۔مجوزہ پالیسی کے مطابق سٹنٹس کی قیمتوں کا تعین ڈسٹری بیوٹرز کے کسٹمر ریکارڈ اور درآمدی قیمت کے ریکارڈ پر کیا جائے گا۔قیمتوں میں منافع کی شرح زیادہ سے زیادہ 50فیصد تک ہوگی۔50فیصد منافع میں ڈاکٹروں و ہسپتالوں کی فیس،ڈسٹری بیوشن چارجز سمیت مارکیٹنگ ودیگر اخراجات شامل ہوں گے اور ڈسٹری بیوٹر4سے5فیصد منافع کماسکے گا۔طے شدہ پالیسی سے ہٹ کر زیادہ منافع کی خاطر سٹنٹس فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔