قندیل بلوچ قتل کیس میں فرد جرم تبدیل کرنیکی درخواست پر سماعت9مارچ تک ملتوی

قندیل بلوچ قتل کیس میں فرد جرم تبدیل کرنیکی درخواست پر سماعت9مارچ تک ملتوی

ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس (بقیہ نمبر29صفحہ7پر )

میں فرد جرم تبدیل کرنے کیلئے درخواست پر مزید کا روا ئی کے لئے سماعت9 مارچ تک ملتوی کرنیکا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں کیس کی گزشتہ روزسماعت پر پولیس کی جانب سے گرفتار ملزموں وسیم اورحق نواز کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا نیز ملزم عبدالباسط ضمانت پر ہونے کی وجہ سے پیش ہوا۔دریں اثناء اشتہاری ملزم ظفر گرفتارنہ ہونے کی وجہ سے پیش نہیں کیاجاسکاہے۔ اور ملزم اسلم شا ہین کو مقدمہ میں پیش نہ ہو نے پراشتہاری ملزم قرار د یتے ہو ئے ضا من کے خلاف کا روا ئی کا حکم اور پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمہ میں فردجرم درست طورپرنہ لگنے کی درخواست دی گئی تھی جس پر گزشتہ روزملزم کے کو نسل نے بحث کی اوروکلاء کی جانب سے قانونی نکات پیش کئے گئے جس کے بعد مزید کا روا ئی کے لئے سماعت9 مارچ تک ملتوی کرنیکا حکم دیاہے۔

قندیل کیس

 

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...