ٹیکس دیکر جواء کھیلنا جائز ‘ کئی ممالک میں کاروبار کی شکل اختیار کر چکا ‘ ریاض پیرزادہ

ٹیکس دیکر جواء کھیلنا جائز ‘ کئی ممالک میں کاروبار کی شکل اختیار کر چکا ‘ ...

حاصل پور(نامہ نگار‘سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزاہ ایم پی اے محمد کاظم پیر زادہ، ایم پی اے محمد افضل گل ، میاں اشفاق احمد رامے اور دیگر نے انٹر نیشنل کھلاڑی کبڈی غلام حسین گاما کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھلاڑی دو بار اوور کرائیں تو میچ فیکسنگ ہوتی ہے تیس سالوں سے سیاست دان کرپشن کرر ہے ہیں کوئی پکڑتا نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکس (بقیہ نمبر24صفحہ7پر )

دے کر جواء کھیلنا جائز ہے بہت سے ممالک میں یہ کاروبار کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ گراؤنڈ آباد ہونے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکتا ہے میاں نوازشریف عرصہ دارز سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں پاکستان میں ان کے مقابلے کی کوئی قیادت نہیں۔ کنٹینر پر کھڑے عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے اسمبلیوں میں گالیوں کی سیاست کو فروغ دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ کی کوئی حیثیت نہیں ہے ایک سازش کے تحت اس کو اچھالا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر کے خطاب کے دوران عوام دھوپ میں جھلستی رہی اور وفاقی وزیر دوگھنٹے بعدپنڈال میں پہنچے اور بار بار لائٹ جاتی رہی۔ آخر میں غلام حسین کو دو لاکھ کا چیک اور اے سی حاصل پور کو بہترین کارکردگی پر شیلڈ پیش کی اس موقع پر چوہدری لیاقت علی ، میاں عبدالناصر رامے، میاں عبدالرزاق رتھ، محمد شفیع انجم ، رانا عبدالرشید، حاجی اسلام الدین خلجی صدر پریس کلب بھی موجود تھے۔ حاصل پور(سپیشل رپورٹر)میونسپل کمیٹی میں سابقہ کبڈی پہلوان غلام حسین گاما کے اعزاز میں پروگروم میاں ریاض حسین پیرزادہ وفاقی وزیر مہمان خصوصی ۔ تفصیل کے مطابق حاصل پور میونسپل کمیٹی میں سابقہ کبڈی پہلوان تحصیل حاصل پور کے رہائشی غلام حسین گاما کے اعزاز میں تقسیم شیلڈ کا پروگرام منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ ، ایم پی اے محمدافضل گل مہمان خصوصی تھے پروگروام میں میونسپل کمیٹی کے کونسلرز چیئرمین یونین کونسلرز و کونسلرزنے شرکت کی جبکہ شہر و گردونواح سے بھی مخصوص لوگ شریک ہوئے تقریب میں مہمان خصوصی و دیگر شریک افراد نے اپنے اپنے خیالات کاا ظہار کیا یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ تقریب میں بنائے گئے سٹیج پر مہمان خصوصی اور دیگر لوگ برابر جمان تھے لیکن جس شخصیت کے لیئے پرگروام منعقد ہوا سکوعام لوگوں میں بٹھایا گیا اس کے اعزاز میں بنائے گئے بینر پر بھی اس کی تصویر آویزاں نہ تھی۔ وفاقی وزیرمیاں ریاض حسین پیرزادہ، ایم پی اے محمد افضل گل حلقہ کا پروگرام منعقد ہونے کے باوجود بھی شہریوں نے تقریب میں عدم دلچسپی کاا ظہار کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر