خواتین کے تحفظ کیلئے قانون سازی جاری

خواتین کے تحفظ کیلئے قانون سازی جاری

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی )رکن صوبائی اسمبلی سید (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

عبدالعلیم شاہ نے کہا ہے کہ اسلام نے خواتین کو عزت و تکریم دی. حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت پنجاب نے قانون سازی کرتے ہوئے عملی اقدامات کیے . صوبہ بھر میں پراپرٹی ریکارڈ کو آن لائن کیا جا رہاہے جس کے تحت وراثتی جائیداد خود بخود خواتین کو منتقل ہو جائے گی . حکومت پنجاب کی طرف سے عالمی یوم خواتین کے موقع پر چھ روزہ تقریبات کا مقصد حکومت پنجاب کے اقدامات اور حقوق نسواں کو اجاگر کرنا ہے . انہوں نے ان خیالات کااظہار سوشل ویلفیئر کمپلیکس ڈیرہ غازیخان میں اس حوالے سے منعقدہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا . ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ نے کہاکہ دین اسلام سے قبل بچیوں کو زندہ درگور کر دیا جاتا تھا . حضور اکرمؐ نے خواتین کو عزت دی . حضرت فاطمۃ الزہرا ؑ کے �آنے پر خود کھڑے ہو جاتے اور اپنی چادر پر بٹھاتے . اسوہ حسنہ ﷺ ہمارے لیے مشعل راہ ہے . ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فارو ق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمت میں اوپن میرٹ کے علاوہ مخصوص کوٹہ 5سے بڑھا کر 15فیصد کر دیا ہے . عمر کی با لائی حد میں مزید تین سال کی رعایت دی گئی ہے . اہم کمیٹیوں میں خواتین کی نمائندگی لازمی قراردی گئی ہے . تقریب سے لاء آفیسر ثریا مجید رانا ، سپرنٹنڈنٹ دارالامان زرینہ بی بی و دیگر نے بھی خطاب کیا .

مزید : ملتان صفحہ آخر