قوم کیلئے جے یو آئی روشنی کی کرن ہے

قوم کیلئے جے یو آئی روشنی کی کرن ہے

گڑھ مہاراجہ(نامہ نگار)قو م کیلئے اس وقت جمعیت علمائے (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

اسلام ہی روشنی کی کرن ہے،جمعیت کی بنیادمستحکم نظریے کے تحت ایک صدی قبل رکھی گئی تھی اب یہ امانت اپنی نئی نسل کودینی ہے۔ان خیالات کااظہارجمعیت علمائے اسلام پنجاب کے رکن صوبائی اسمبلی صاحبزادہ مولانا محمدمسرورنوازجھنگوی گزشتہ روزکوٹ شاکرجاتے ہوئے جے یوآئی تحصیل اٹھارہ ہزاری کے سینئرراہنماماسٹرمحمداقبال انجم کی رہائش گاہ واصو آستانہ میں صدسالہ یوم تاسیس کی تیاریوں کے حوالے سے میٹنگ میں اظہارخیال کررہے تھے۔اس موقع پرجمعیت طلباء اسلام کے راہنما ملک محمدعمرریاض،حافظ نورمحمد،ملک محمدشاہداقبال،قاری محمداسلم فاروقی،حافظ محمدشفیع اوردیگربھی موجودتھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر