کرپٹ نظام کا حصہ کبھی نہیں رہا ہوں

کرپٹ نظام کا حصہ کبھی نہیں رہا ہوں

ملتان (سٹی رپورٹر) عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل میچ کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن لاہور سمیت دیگر سانحات میں شہید ہونے والے شہداء کے لواحقین کے گھروں میں ماتم کی فضا ہے لیکن حکمران لاہور میں پی ایس ایل فائنل کی خوشی کے شادیانے بجاکر شہداء کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں غریب مزدور کا بیٹاہو کر دو مرتبہ ایم این اے بننے کے باوجود کرپٹ نظام کا حصہ نہیں بنا طبقاتی لڑائی لڑ رہا ہوں غریب عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ آنے والے عام انتخابات میں جاگیرداروں، وڈیروں ،صنعت کاروں اور گدی نشینوں کی بجائے اپنے میں سے ہی عوامی نمائندے منتخب کریں جو ان کے دکھ سکھ میں شریک ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کے علاقہ نادر آباد پھاٹک پر مقامی ہوٹل میں میڈیا اور معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا دریں اثناء جمشید دستی نے مقامی چائے کے ہوٹل پر چائے بناکر مسافروں کو چائے پیش کی اور ہوٹل مالک کو پانچ سو روپے نقد دیئے بعدازاں انہوں نے وہاں پر آج ہو نے والے پی ایس ایل میچ کے سلسلے میں علاقہ کے مکینوں کی درخواست پر کرکٹ بھی کھیل کر دکھائی اس موقع پر عوامی راج پارٹی کے رہنما ٹکٹ ہولڈر مہر ظہور حسین سپرا، ضلعی صدر میاں مظہر عباس ، علی کمیل بخاری، میاں نسیم عباس، شاہد بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران مودی یہودی کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیںیہی وجہ ہے کہ آج ہم گوناں گوں مسائل کا شکار ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر