کاشتکاروں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی
بہاولپور(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد(بقیہ نمبر20صفحہ7پر )
اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سبز انقلاب کے ذریعہ کسانوں وکاشتکاروں کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کسانوں وکاشتکاروں کو خالص محنت کے لئے سود سے پاک 100ارب روپے کے قرضہ جات کی فراہمی جاری ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب 272ڈیرہ بکھا کے دورہ سے واپسی پر انجمن تاجران بنداسلام پورہ باقر پور میں انجمن تاجران کی تقریب حلف برداری سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کہی۔تقریب میں صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے بند اسلام پورہ باقر پور سے انجمن تاجران کے عہدوں پر منتخب ہونے والے عہدیداران سے حلف لیا۔تقریب حلف بردار ی میں صدر محمد شفیق کوریجہ، سینئر نائب صدر محمد امیر، جنرل سیکرٹری حافظ محمد گل شیر، چیئر مین مجلس عاملہ محمد علی شاہ، وائس چیئر مین مجلس عاملہ سید عرفان شاہ اور دیگر منتخب نائب صدور سے حلف لیاگیا۔بعدازاں صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ، سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی ذوالفقار علی کی صاحبزادی کی شادی کی منعقدہ تقریب میں تشریف لے گئے اور حاجی ذوالفقار علی کو وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے ان کی صاحبزادی کے لئے بھیجی گئی نیک تمنائیں اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر ایم این اے میاں نجیب الدین اویسی اور ایم پی اے میاں شعیب اویسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔