ہمیشہ مفادات سے بالا تر سیاست کی ہے

ہمیشہ مفادات سے بالا تر سیاست کی ہے

ٹھٹھہ صادق آباد(نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری کرم داد (بقیہ نمبر19صفحہ7پر )

واہلہ نے کہا ہے کہ ان کی سیاست مفادات سے بالاتر ہے،حلقہ کی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات کوشاں ہوں،ترقیاتی منصوبہ جات اس کی زندہ مثال ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنی رہائش گاہ پر حلقہ کے مختلف علاقوں سے آئے معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم جتنا وزیر اعظم میاں نواز شریف کو چاہتی ہے تحصیل جہانیاں کی عوام اتنا ہی مجھ سے محبت کرتی ہے،حلقہ کی عوام کے بے لوث محبت مجھ پر قرض ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام کی محرومیوں کے ازالے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔اس موقع پر رانا فیاض انور،چوہدری اکرام الغنی،علی رضا شاہ،چیئرمین یو سی چک136دس آر چوہدری عمران اشرف،محمد رمضان چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

کرم داد

مزید : ملتان صفحہ آخر