سیاستدان بھی پی ایس ایل کے جنون میں مبتلا،گیلانی پشاور زلمی کے سپورٹر نکلے

سیاستدان بھی پی ایس ایل کے جنون میں مبتلا،گیلانی پشاور زلمی کے سپورٹر نکلے

ملتان ، کوٹ ادو (سٹی رپورٹر+ تحصیل رپورٹر )پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ،گیلانی ،ہاشمی سمیت ملک کے نامور سیاستدان بھی پی ایس ایل کے جنون میں مبتلانکلے ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پی ایس ایل کو قومی کرکٹ کے لئے نیک شگون قرار دے دیا۔ملتان میں میڈیا سے (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کا فین ہوں اس لئے پشاور زلمی کو سپورٹ کرونگا،انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل سے کرکٹ کی بحالی اور ملک کا وقار بحال ہوگا، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے ،پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں انعقاد انتہائی اہم ہے ،میچ سے پاکستان کا امیج مثبت ہوگا ،انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے عمران خان کا اپنا نظریہ ہے ،میں مخالفت نہیں کرسکتا۔میں لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے انعقاد کی حمایت کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی قومی نہیں ،بین الاقوامی مسئلہ ہے،ملک میں قیام امن کیلئے ہراقدام کی حمایت کرتے ہیں، پی ایس ایل فائنل کے موقع پر کھلاڑیوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانا چاہیے۔دوسری طرف سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے بے قرارنکلے ، جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ ٹکٹ لے لی ہے نواسوں کے ہمراہ میچ دیکھوں گا،تمام ٹیمیں ہی میری فیورٹ ہیں،انہوں نے کہا کہ وی آئی پیز کے ساتھ نہیں عوام میں بیٹھ کر میچ دیکھوں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔دریں اثناء صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء بھی کرکٹ کے کھیل کے دیوانے نکلے،پی ایس ایل کے ہونے والے میچوں میں انکی ہمدریاں کوئٹہ گلیڈایٹرز کی ٹیم کے ساتھ رہیں،اس بارے انہوں نے بتایا کہ وہ کوئٹہ گلیڈایٹرز کے دیوانے ہیں مگر ٹیم میں اچھے کھلاڑی جس میں اسٹریلیا کے پیٹرسن،ساؤتھ افریقہ کے رسو،انگلینڈ کے لیوکرائٹ فائنل میں شامل نہ ہونے پر انکی پسندیدہ ٹیم کوئٹہ گلیڈایٹرز کی کھیل کا مزہ نہ آئے گا،انہوں نے کہا کہ جو ٹیم بھی جیتیگی وہ اصلجیت تو پاکستان کی ہو گی

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...