کرکٹ کا جنون،دلہا نے شادی ملتوی کرکے فائنل میچ کا ٹکٹ لے لیا

کرکٹ کا جنون،دلہا نے شادی ملتوی کرکے فائنل میچ کا ٹکٹ لے لیا

اوچ شریف(سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان) کرکٹ کا جوش جنون اوچ شریف کے دولہا کے سر چڑھ گیا شادی

(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

کینسل کر کے لاہور میں فائنل دیکھنے کا اعلان کر دیا محلہ گیلانی کے رہائشی دولہا کاشف حسین کی پی ایس ایل فائنل کے روز شادی تھی تمام انتظامات بھی مکمل تھے مگر پی سی بی اور حکومت کی جانب سے لاہور میں پی ایس ایل فائنل کرائے جانے کے بعد اپنی شادی ملتوی کر دی ۔ عزیز و اقارب کواس فیصلے سے آگاہ کیا کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کے بعد ہی شادی کروں گا ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق تمام عزیز و اقارب نے دولہا کی منتیں کیں کہ شادی کے انتظامات مکمل ہیں وہ میچ ٹی وی پر ہی دیکھ لے مگر دولہا نے کسی کی ایک نہ سنی ۔ دولہا کاشف حسین نے صحافیوں کو بتایا کہ کافی عرصہ بعد پاکستان میں کرکٹ کی رونق بحال ہورہی ہے ، شادی تو بعد میں بھی ہو سکتی ہے اگر پی ایس ایل کا فائننل مس ہو گیا تو اسے زندگی بھر افسوس رہے گا ، دولہا نے بتایا کہ اس نے 12ہزار روپیہ والی ٹکٹ بھی خرید لی ہے ۔ میچ دیکھنے کے بعد دوبارہ اپنی تاریخ مقرر کی ہے ، دولہے کا کہنا ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کو سپورٹ کرے گا ، اور پشاور زلمی ہی فائنل جیتے گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...