فائنل دیکھنے ملتان سے نوجوانوں کے قافلے ٹرینوں کے ذریعے لاہور پہنچ گئے
ملتان(جنرل رپورٹر)پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں دیکھنے کے لئے ملتان سے نوجوانوں کے قافلے ٹرینوں کے ذریعے لاہور پہنچ گئے اس سلسلہ میں گزشتہ روز ریلوے سٹیشن پر کافی(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
رش رہا ‘اور لوگ لاہور کی ٹکٹ کے لئے ڈبل پیسے بھی ادا کرتے رہے واضح رہے کہ پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے لئے سکیورٹی خدشات کے باعث سٹیڈیم میں دو بجے سے قبل پہنچنا ضروری ہے جبکہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 6بجے شروع ہوگا اس لئے مختلف شہروں سے لاہور جانے والے شہریوں کی اکثریت گزشتہ روز ہی پہنچ گئی متعدد شہریوں نے آج رات ہی واپسی کے لئے ریٹرن ٹکٹ بھی کروارکھے ہیں ‘پی ایس ایل فائنل کی وجہ سے ریلوے کی آمدن میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوا۔