پی سی بی جتنے چاہے پیسے لے مگر ٹکٹ دیدے،ملتان کے خواجہ سراؤں کی پیشکش

پی سی بی جتنے چاہے پیسے لے مگر ٹکٹ دیدے،ملتان کے خواجہ سراؤں کی پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)ملتان کے خواجہ سراؤں نے بھی پاکستان سپرلیگ کا فائنل میچ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔خواجہ سراؤں (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
کا کہنا ہے کہ سٹیڈیم میں ہمارے بغیر خاک رونق میلہ ہو گا؟۔’’سیٹھی صاحب ہمیں بتادیں کہ ٹکٹس کیلئے کتنے پیسے چاہئیں ہم ادا کر یں گے‘‘میڈیا رپورٹس کے مطابق خواجہ سراؤں نے بھی لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آکر فائنل میچ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پی ایس ایل کی مہنگی ٹکٹس خریدنے کیلئے تیار ہیں مگر انہیں ٹکٹ نہیں دیے گئے۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے پیسے جمع کر رکھے ہیں مگر انہیں ابھی تک ٹکٹ نہیں مل سکے۔’’پی سی بی جتنے چاہے پیسے لے لے مگر ٹکٹ دیدے۔