پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان کے چھاپے، حفظان صحت اصولوں کی خلاف ورزی پر ہوٹل مالکان،دکانداروں کو بھاری جرمانے

پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان کے چھاپے، حفظان صحت اصولوں کی خلاف ورزی پر ہوٹل ...

ملتان (سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

مطابق عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان کی ٹیم نے پیراں غائب روڈ پر شاہ عالم ریسٹورینٹ اینڈ بار بی کیو کو3500روپے،انڈس ٹاور ابدالی روڈ گھنٹہ گھر چوک کے قریب واق ڈومینو پیزا ہٹ کو 8000روپے کچرادان کے کھلا ہونے، کھانے کی اشیاء کھلی ہونے ،گندے فریزرز،ٹوٹے فرش،کھلی نالیاں اور پروسیسنگ ایریا میں مکھیوں کی موجودگی کی وجہ سے جرمانے کیے گئے۔پیراں غائب روڈ پر واقع احمد ملک شاپ،محمد شریف ڈیری،فیصل کریانہ مرچنٹ اینڈ ڈرائی فروٹ،کچا پھاٹک شیر شاہ روڈ پر واقع ملک بشیر ملک شاپ،ریمبو فوڈز،المدینہ چانپ ہاؤس ،ساجد ٹی سٹال دہی اینڈ دودھ سنٹر،سعید پیو رملک شاپ،بسم اللہ تیل سنٹر اینڈ کریانہ سٹور،ایم جی ایم ڈیپا رٹمنٹل سٹوراور قاسم پور کالونی بہاولپور روڈ پر واقع جٹ سیالکوٹی ہوٹل،گھمن جٹ ملک شاپ،نا صر ڈیپا رٹمنٹل سٹور،العافیہ ریواڑی سوئیٹس کو ناقص صفائی اور حشرات کی روک تھام کے لیے نا مناسب انتظامات بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ انکو لائسنس بنا نے کے احکامات بھی جاری کیے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر