موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کار کھائی میں جاگری،غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان کے8پروفیسر زخمی

موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کار کھائی میں جاگری،غازی یونیورسٹی ڈیرہ ...

دائرہ دین پناہ(نامہ نگار)غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان کے پروفیسرزیوروگاڑی نمبر6688پرلیہ میں شعبہ اردوکے سربراہ پروفیسر(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

ڈاکٹرملک امیرمحمدعرف لالہ کی ریٹائرڈمنٹ کی تقریب سے واپس ڈی جی خان جارہے تھے کہ دائرہ دین پناہ کے قریب چھپری اڈاپرتیزرفتارموٹرسائیکل نوجوان کوبچاتے ہوئے یوروگاڑی قلابازیاں کھاتی ہوئی سڑک کے نیچے کھائی میں جاگری جس سے8پروفیسرزصادق حسین جانی،پروفیسرقاضی محمدطاہر،پروفیسرمحبوب لغاری،پروفیسرمحمداشرف،پروفیسرایازسرگانی،پروفیسرفرحت عباس،پروفیسرعارف نیاز،پروفیسرعمران عطازخمی ہوگئے جنہیں آرایچ سی دائرہ دین پناہ،تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ ادومیں ابتدائی طبی امدادکے بعدفارغ کردیاگیاجبکہ یوروگاڑی تباہ ہوگئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...