سکیورٹی خدشات،جماعت اہلسنت ملتان کی اسلام زندہ باد کانفرنس،پولیو مہم ملتوی

سکیورٹی خدشات،جماعت اہلسنت ملتان کی اسلام زندہ باد کانفرنس،پولیو مہم ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر،سپیشل رپورٹر،وقائع نگار)موجودہ ملکی صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جماعت اہلسنت ملتقان نے ڈویژن کے زیر اہتمام آج ہونیوالی اسلام زندہ باد کانفرنس کل سے شروع ہونیوالی3روزہ پولیو مہم ملتوی کردی گئی جبکہ گزشتہ روز نشتر میڈیکل کالج میں ہونیوالا فن فیئر پروگرام منسوخ کردیا گیا تفصیل کے مطابق جماعت اہلسنت ملتان ، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )
ساہیوال ڈویژن کے زیر اہتمام آج وہاڑی روڑ پر اسلا م زندہ آباد کانفرنس منعقد ہونا تھی جسے موجود ملکی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کر دیا گیا ہے واضع رہے کہ اس کانفرنس میں جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ، صوبائی قائدین سمیت کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرنا تھی ۔جبکہ حکومت پنجاب نے ملکی حالات اورممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر صوبے بھر میں اجتماعات اور کسی بھی قسم کے جلسوں اور ریلیوں پر دفعہ 144 کے تحت پابندی نافذ کر دی ہے اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔دریں اثناء سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملتان سمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں6مارچ2017ء(پیر)سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم کو ملتوی کردیا گیا ہے اب یہ مہم 8سے 11مارچ2017 سے شروع ہوگی۔جس میں5سال سے کم عمرت کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔مذکورہ مہم کے اختتام پر دو روزہ فالو اپ کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔دوسری جانب ممکنہ دہشت گردی اور سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے نشتر میڈیکل کالج کی انتظامیہ نے گزشتہ روز ہفتہ کو ہونے والا فن فیئر کا پروگرام منسوخ کردیا ہے اس بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے مذکورہ ہسپتال میںٓ ف فیئر کے انعقاد کی اجازت نہ دی۔حالت کی بہتری کے بعد فن فیئر کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
سکیورٹی خدشات