میپکو اہلکاروں کی ملی بھگت سے بجلی چوری کرانیوالے گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

میپکو اہلکاروں کی ملی بھگت سے بجلی چوری کرانیوالے گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت ...

ملتان(نمائندہ خصوصی)ملتان میں حمید پورسر کے بعد ایک اور بجلی چوری کرانے والے گینگ کا انکشاف ہوا ہے۔اختر عباس اور رانا ظفر پر مشتمل گینگ نے میپکو اہلکاروں کی ملی بھگت سے گزشتہ کئی ماہ سے کروڑوں روپے مالیت کی بجلی چوری کرائی۔میپکو کے اہل کاروں کی ملی بھگت سے گینگ نے ڈیجیٹل میٹرز سسٹم کو بھی ناکام بنادیا۔ایف آئی اے نے اس گینے کے سرغنہ اختر عباس کو گرفتار جبکہ رانا ظفر کی (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

گرفتاری کے بعد دونوں ملزمان کا علیحدہ علیحدہ ریمانڈ حاصل کرلیا۔ایف آئی اے کے مقدمہ میں نامزد میپکو کے میٹرریڈر الطاف اور مہر عبدالشکور نے گرفتاری کے خلاف ضمانتیں کرالیں۔قبل ازیں ملتان کے رہائشی شہری کی درخواست ایف آئی اے ملتان کے سب انسپکٹر خالد مئیو نے چھاپہ مار کررانا ظفر کو میپکو اہل کاروں کے نام پر رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا اور ملزم کا 2روزہ ریمانڈ بھی حاصل کرلیا دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ میپکو کے میٹرریڈر الطاف اور مہر عبدالشکور نے پرائیویٹ افراد پر مشتمل گینگ بنارکھا ہے۔اس گینگ میں سورج میانی کا رہائشی اختر عباس مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔اختر عباس کی سربراہی میں ایک ٹیم ڈیجیٹل میٹرز کو ریورس کرنے کا کام کرتی ہے۔یہ ٹیم گزشتہ کئی ماہ سے کام کررہی ہے۔ملزم کی نشاندہی پر تفتیشی آفیسر خالد مئیو نے سورج میانی سے اختر عباس کو گرفتار کیا۔جس نے تفتیش کے دوران سنگین قسم کے انکشاف کئے۔اختر عباس کی نشاندہی پر ملزم کے گھر سے میٹر ریورس ہونے میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد کرلئے گئے ہیں دوسری جانب میپکو کے میٹر ریڈرز الطاف حسین اور مہر عبدالشکور کے خلاف ایف آئی اے مقدمہ درج کرلیا ہے۔جس پر ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانتیں کروالیں معلوم ہوا ہے میٹر ریڈر الطاف حسین گزشتہ کئی سالوں سے اپنے آپ کو میٹر انسپکٹر ظاہر کرتا ہے اور متعلقہ افسران کی مہربانیوں کیوجہ سے گزشتہ کئی سالوں سے میٹر ریڈر کی بجائے بطور انسپکٹر فرائض انجام دے رہا ہے۔مذکورہ اہل کاروں کی اس وقت کروڑوں روپے کے ناجائز اثاثہ جات کے مالک ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...