ایم اینڈ آر بلڈنگز ڈویژن بہاولپور کے ورک چارج ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

ایم اینڈ آر بلڈنگز ڈویژن بہاولپور کے ورک چارج ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) آل پاکستان پی ڈبلیو ڈی وورکرز یونین کے زیر اہتمام ایم اینڈ آر بلڈنگز ڈویژن بہاولپور کے ورک چارج ملازمین کو دو ماہ سے اور پروانشنل بلڈنگز کے ورک چارج کو پانچ ماہ سے تنخوائیں نہ ملنے پانچویں روز بھی احتجاج جاری رہاسینکڑوں ملازمین نے ایم اینڈ آر بلڈنگز ڈویژن صدر پلی میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا اس موقع ملاز مین نے مکمل ہڑتال کی اور دفتر کا مرکزی (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )
گیٹ بھی بند رکھا اور کسی آفیسر کو دفتر میں نہ آنے دیا اس موقع پر ملازمین نے پنجاب حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی احتجاجی دھرنے کی قیادت ڈویژنل چیئر مین رانا محمد اقبال ، زونل سیکرٹری افضل محمود اور زونل چیئر مین اصغر علی چشتی اور اپیکا کے رہنماؤں نے کی ۔مظاہرین نے تنخوائیں ملنے تک احتجاج جا ری رکھنے کا اور احتجاج کے دائرے کو وسیع کرنے کا اعلان کیا ۔
مظاہرہ