مردم شماری سرائیکستان کے قیام میں اہم کردار ادا کریگی،ظہور دھریجہ
عالیوالا(نامہ نگار )مردم شماری سرائیکستان کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی ۔مردم شماری کے دوران زبان کے خانے میں سرائیکی زبان لکھوا کر سرائیکی وسیب میں رہنے کا حق ادا کریں یہ بات سید مہدی الحسن شاہ اور ظہور احمد دھریجہ نے کہی۔ صوبہ سرائیکستان کے قیام سے پاکستان مستحکم ہو گا۔ عابدہ (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )
بخاری سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی صدر سید مہدی الحسن شاہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد عابدہ بخاری مرکزی صدر شعبہ خواتین، ظہور احمد دھریجہ سربراہ سرائیکستان قومی کونسل، سید مطلوب بخاری، چیف کوارڈینیٹر سرائیکی شاعر و گلوکار جاوید شانی شامل تھے۔ انہوں نے کل ڈی جی خان میں ایس ڈی پی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اسجد علی ترین کی جانب سے دئیے گئے اعشارئیہ میں شرکت کی۔ جس میں ڈویژنل فنانس سیکرٹری اسرار احمد رمدانی، ایس ایس ایف کے صدر مہر نوید احمد، سینئر نائب صدر سہراب کھوسہ، تحصیل یوتھ کے جنرل سیکرٹری حسن خان راجپوت، ذیشان خان ترین نے بھی ملاقات کی ۔اس موقع پر سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی صدر مہدی الحسن شاہ نے کہا مردم شماری صوبہ سرائیکستان کے قیام میں اہم کردار ادا کرے ہم اس مردم شماری پر خاص توجہ دیں کیونکہ پچھلی ساری مردم شماریاں فراڈ تھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرائیکستان قومی کونسل کے سربراہ ظہور احمد دھریجہ نے کہا کہ سرائیکی وسیب میں رہنے والے تمام زبانیں بولنے والے خود کو سرائیکی لکھوا کر وسیب میں رہنے کا حق ادا کریں۔ وگرنہ ان کے وسائل دوسرے صوبے میں یا اَپر پنجاب میں چلے جائیں گے اس موقع پر خطاب کرتے ہؤے مرکزی صدر خواتین و نگ کی عابدہ بخاری نے کہا کہ صوبہ سرائیکستان پاکستان کے حق میں ہے۔ سرائیکستان کے قیام سے پاکستان مستحکم ہو گا۔ڈویژں ل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اسجد علی ترین نے کہا وسیب کی عوام اب حکومتی جماعت سے بیزار ہو گئی ہے اب یہ سرائیکی امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے ،ڈویژنل فنانس سیکرٹری اسرار احمد رمدانی نے کہا کہ وسیب میں بسنے والے تمام لوگ بے روز گار جبکہ ہمارے علاقوں میں بے نوکریاں اَپر پنجاب ک لوگوں کو دی جاتی ہے ،اس موقع پر فیصل نواز یوتھ صدر، نواز صدر، ارشد وینس، ارشد کھوسہ، تنزیل بزدار عاقب چوہان عاقب چوہان، اختر کھوسہ، منصب علی شاہ زیب خان، امان اللہ مکول، علی خان کھیتران و دیگر لوگ بھی موجود تھے۔