وہاڑی ‘ دوہرے قتل میں ملوث ملزم کو 2 مرتبہ سزائے موت کا حکم

وہاڑی ‘ دوہرے قتل میں ملوث ملزم کو 2 مرتبہ سزائے موت کا حکم

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نمائندہ خصوصی)ایڈ یشنل سیشن جج وہاڑی ملک عاصم نے تھانہ صدر کے دوہرے قتل کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا ، ملزم نعیم کو دو مر تبہ سزائے موت ، فیصلہ سے ہمیں دلی سکو ن ملا ہے مقتولین کے ورثاء ، واقعات کے مطابق ایڈ یشنل سیشن جج وہاڑی ملک عاصم نے (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

تھانہ صدر کی حدود میں ہونے والے مشہور دوہرے قتل کا فیصلہ سنا تے ہوئے ملزم نعیم کو دومرتبہ سزائے موت کا حکم دیا ہے ملز م نے کچھ عرصہ قبل خا انیوال روڈ 24چک کے اڈے پر اپنی بیوی اور انکے مبینہ آشنا کو بے دردی سے قتل کرکے دونوں کے جسموں کے ٹکڑ ے ٹکڑے کر دیئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ صدر وہاڑی میں درج ہوا تھا عدالت میں فیصلہ سنتے ہی مقتولین کے ورثاء کا کہنا تھا کہ فیصلے سے ہمیں دلی سکون ملا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر