گھی گرانے پر مالک آگ بگولہ ‘ کمسن ملازمہ پر تشدد کی انتہا کردی

گھی گرانے پر مالک آگ بگولہ ‘ کمسن ملازمہ پر تشدد کی انتہا کردی

ملتان(کرائم رپورٹر)گھی گرانے پر مالک نے کمسن نوکرانی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیل کے مطابق تھانہ حرم گیٹ کے علاقے لکڑ منڈی کے رہائشی اللہ دتہ کے گھر کی نوکرانی 11 سالہ شبانہ سے گھی گر گیا۔جس پر مشتعل ہو کر اللہ دتہ نے اسے مبینہ طور پر آہنی راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔شبانہ کی (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

حالت خراب ہونے پر اسے نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ حرم گیٹ پولیس نے متاثرہ شبانہ کو تحویل میں لے کر نشتر ہسپتال منتقل کر کے ملزم اللہ دتہ کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔

ملازمہ پر تشدد

مزید : ملتان صفحہ آخر