قتل کیس میں ملوث ملزم کو عمر قید سزا،5ملزمان شک کے فائدہ پر بری

قتل کیس میں ملوث ملزم کو عمر قید سزا،5ملزمان شک کے فائدہ پر بری

ملتان(خبرنگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم طارق کو عمر قید کی سزا کا حکم دیا ہے جبکہ5ملزموں کو شک کا فائدہ دے کر بری کرنے کا حکم دیا ہے فاضل عدالت میں پولیس تھانہ قادرپورراں کے مطابق 2013 میں اللہ دتہ نے مقدمہ درج کرایا کہ پرانی رنجش (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

کی بناء پر ملزموں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں اس کی اہلیہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔فاضل عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد ملزم طارق کو سزا کا حکم دیا ہے۔جبکہ ملزموں امتیاز حسین،محمد بابر،ارسلان،ریاست اور فرزانہ کوثر بی بی کو شک کا فائدہ دے کر بری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عمر قید

مزید : ملتان صفحہ آخر