تھانہ بی زیڈ کا تھانیدار رشوت لیتا پکڑا گیا،معطل،انکوائری کا حکم
ملتان(کرائم رپورٹر)اعلیٰ افسران کی رشوت کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کاوشیں ناکام۔بی زیڈ تھانہ میں تعینات تھانیدار 20ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار۔ بی زیڈ (بقیہ نمبر17صفحہ7پر )
سمیت دیگر تھانوں میں منتھلی لینے والے اہلکاران کی خفیہ مانیٹرنگ کی جائے گی۔سٹی پولیس آفیسر نے ایس ایچ او بی زیڈ انسپکٹر ارشاد کی سخت سرزنش کی جبکہ گرفتار تھانیدار کو معطل کر کے باقاعدہ انکوائری کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز انسپکٹر اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر سید حماد نبی نے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ محمد فاروق احمد قمر کے ہمراہ چھاپہ مار کر اے ایس آئی مشتاق احمد کو ثمر عباس نامی شخص سے 20ہزار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ ثمر عباس نے اس سے قبل اینٹی کرپشن کو درخواست دی تھی کہ اے ایس آئی مشتاق احمد ایف آئی آر نمبر479/16کو خارج کرنے کے عوض 20ہزار رشوت طلب کر رہا ہے۔مدعی کی درخواست پر اینٹی کرپشن نے کاروائی عمل میں لائی۔سٹی پولیس آفیسر احسن یونس نے ایس ایچ او بی زیڈ انسپکٹر ارشاد کی سخت سرزنش کی،محکمہ کا نام بدنام کرنے پر اے ایس آئی مشتاق کو معطل کر کے باقاعدہ انکوائری کا حکم دے دیا۔