عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی سے آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے وفد کی ملاقات،لاہور اجلاس میں شرکت کی دعوت

عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی سے آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے وفد کی ...

ملتان (سٹی رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر ڈاکٹر (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

فرخ چیمہ ، جنوبی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات اختر بھٹہ ، ضلعی صدر محبوب سبحانی ، ناصر واہلہ نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی سے وفد کی صورت میں ملاقات کی اور نہیں لاہور میں 11مارچ کو اے پی ایم ایل کی جانب سے منعقدہ گرینڈ الائنس کی تشکیل کے سلسلے میں اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جس پر جمشید دستی نے کہا کہ وہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں لیکن وہ مصروفیت کی وجہ سے لاہور میں اس بار شرکت نہیں کر سکیں گے لیکن اجلاس میں ان کی طرف سے خیر مقدم کیا جائے وہ آئندہ اجلاس میں ضرور شرکت کریں گے جس پر اے پی ایم ایل کے وفد نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر