میلسی،ایک سالہ بیٹے کی گردن پر چھری چلانے والا درندہ صفت باپ گرفتار

میلسی،ایک سالہ بیٹے کی گردن پر چھری چلانے والا درندہ صفت باپ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلسی(نمائندہ پاکستان) ایک سالہ معصوم بیٹے کی گردن پر چھری چلانے والا درندہ صفت باپ گرفتار مترو پولیس نے زخمی (بقیہ نمبر18صفحہ7پر )
بچے کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیل کیمطابق گذشتہ روز موضع سنڈھل کے جاگیر دار خالد حسین سنڈھل نے گھر میں سوئے ہوئے اپنے ایک سالہ معصوم بیٹے پر حملہ کرتے ہوئے اس کی گردن پر تیز دھار چھری چلا دی جس سے اس کا معصوم بیٹا غلام عباس شدید زخمی ہو گیا جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی لایا گیا لیکن ڈیوٹی ڈاکٹر مسرت فرحان کی عدم موجودگی کے باعث اسے طبی امداد نہ مل سکی لواحقین زخمی بچے کو نشتر ہسپتال ملتان لے گئے جہاں بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج ہے اس واقعہ پر پولیس تھانہ مترو نے بچے کے ماموں امجد حسین سنڈھل کی مدعیت میں سفاک والد خالد حسین سنڈھل کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا تاحال وقوعہ کے اصل محرکات سامنے نہیں آ سکے تا ہم پولیس ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ بیٹے کی گردن پر چھری چلانے والا خالد حسین سنڈھل ابنارمل ہے ۔