تنخواہیں دئیے بغیر فارغ کئے گئے بلدیہ بوریوالا کے ڈیلی ویجز کا احتجاجی مظاہرہ

تنخواہیں دئیے بغیر فارغ کئے گئے بلدیہ بوریوالا کے ڈیلی ویجز کا احتجاجی ...

بورے والا(تحصیل رپورٹر)بلدیہ بورے والا کی طرف سے پنجاب حکومت کی ہدایت پر ملازمتوں سے فارغ کیے گئے60سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین نے اس حکومتی اقدام اور دو ماہ کی تنخواہیں ادا نہ کیے جانے کے خلاف صدر اتحاد ورکرز یونین چوہدری محمد افضل،جنرل سیکرٹری آصف امین مسیح سہوترا(بقیہ نمبر13صفحہ7پر )

،صدر لیبر یونین نوید میسح سندھو اور سیکرٹری پرویز گل کی قیادت میں چیف آفیسر بلدیہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر’’ورکرز کو انصاف دو‘‘’’ہم نہیں مانتے ظلم کے یہ ضابطے‘‘کے علاوہ دیگر نعرے درج تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر اتحاد ورکرز یونین چوہدری محمد افضل نے کہا کہ بلدیہ کے دو ماہ قبل فارغ کیے جانے والے ڈیلی ویجز ملازمین سے بلدیہ حکام نے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنی ڈیوٹیاں باقاعدگی سے ادا کرتے رہیں اُنکو بقایا ماہ کی تنخواہیں ادا کرکے انکے کنٹریکٹ میں بھی توسیع کر دی جائے گی لیکن اب دو ماہ کے بعد اُن سے پوری ڈیوٹیاں لے کر تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئیں اور نوکریوں پر بحال بھی نہیں کیا گیا جس سے اُن غریب مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں ۔انہوں نے حکومت کی انتباہ کیا ہے کہ اگر اُنکے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو وہ اپنے بیوی بچوں سمیت بلدیہ حکام کے دفاتر کے سامنے خود سوزیوں پر مجبور ہو جائیں گی جس کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہو گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...