جڑی بوٹی مکاؤ پیداوار بڑھاؤ مہم کا افتتاح کر دیا گیا، تقریبات، سیمینارز

جڑی بوٹی مکاؤ پیداوار بڑھاؤ مہم کا افتتاح کر دیا گیا، تقریبات، سیمینارز

ملتان،وہاڑی،میاں چنوں،چھب کلاں، بوریوالا ، بہاولپور، خانقاہ شریف،لودھراں،حاصل پور،ڈیرہ غازی خان،مٹھن کوٹ،رحیم (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

یار خان(سپیشل رپورٹر، نمائندگان )پنجاب حکومت کی ہدایت پر ملتان سمیت مختلف شہروں میں جڑی بوٹی مکاؤپیداوار بڑھاؤ مہم کی افتتاح تقریبات اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین اور ماہرین نے جڑی بوٹیوں کے زرعی پیداوار پر منفی اثرات اور تلفی مہم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اس سلسلے میں ملتان سے سپیشل رپورٹر کئے مطابق محکمہ زراعت وزیر اعلی پنجاب کے ویژن خوشحال کسان خوشحال پنجاب کو عملی جامہ پہنانے میں مصروف ہے ۔ اس ضمن میں محکمہ کے تمام افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ گاؤں گاؤ ں جا کر نہ صرف کاشتکاروں کو معلومات فراہم کریں بلکہ کسان پیکج کے ثمرات کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانے کے عمل میں در پیش مسائل کو بھی حل کیا جائے تاکہ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت پنجاب محمد نعیم اختر خان بھابھہ نے جلال پور پیر والہ میں محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے تجرباتی فارم پر ہفتہ جڑی بوٹی مکاؤ پیداوار بڑھاؤ مہم کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر صوبائی وزیر عشر و زکوۃ محترمہ نغمہ مشتاق لنگاہ ، ممبران صوبائی اسمبلی مہدی عباس خان لنگاہ، ملک مظہر عباس راں ، عامر اقبال بھٹہ، رانا محمود الحسن اور ڈین فکیلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ سمیت کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام جڑی بوٹیوں کی موثر تلفی کی اہمیت کے پیش نظر 4 سے 12 مارچ 2017 جڑی بوٹی مکاؤ پیداوار بڑھاؤ مہم منائی جارہی ہے ۔ جبکہ اس کے علاوہ انہوں نے جلال پو ر میں واقع جامعہ کے تجرباتی فارم پر ، نئے تعمیر ہونے والے پکے کھالہ اور شجر کاری مہم کا افتتاح بھی کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈٖاکٹر آصف علی نے کہاکہ کسان بھائیوں حکومت پنجاب اور محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتا ن آپ کی بھلائی کیلئے ہر وقت مصروف عمل رہتی ہے کسان کی خدمت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ۔ اس سال ہم تجرباتی فارم جلالپور پیر والہ میں 150 ایکڑ اراضی کاشت میں لائیں گے ۔ تجرباتی فارم جلالپور پیر والہ میں 2.5 کیوسک پانی کا 4.6 کلو میٹر لمبا کھالہ تعمیر کیا گیا حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بے شمار پروگرامز جن میں وزیر اعظم کسان پیکج ،کچن گارڈننگ ، ٹنل فارمنگ ، خادم پنجاب ، رورل روڈز پروگرام وغیرہ شامل ہیں ۔ گندم اور کپاس کی پیداوار میں جہاں کیڑے مکوڑوں کا حملہ بروقت بجائی اور بیماریاں نقصان پہنچاتی ہیں وہاں جڑی بوٹیوں سے فصلات کو ہونے والے نقصان بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اس ضمن میں مھکمہ زراعت حکومت پنجاب کی جانب سے ہفتہ جڑی بوٹی مکاؤ مہم " جڑی بوٹی مکاؤ ۔ پیداوار بڑھاؤ " 4 سے 12 مارچ 2017 منایا جارہا ہے ۔ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے ۔اس ضمن میں مورخہ 20 سے 25 فروری 2017 بھی یونیورسٹی میں جڑی بوٹیوں کے حوالے سے آگاہی بارے مہم چلا ئی گئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں "Weed Erediction Walk" کا 6 مارچ کو ملتان یونیورسٹی میں اہتمام کیا گیا ہے ۔ طلباء اور اساتذہ کی مختلف تیمیں دیہاتی اسکولوں میں اور Field Assistant ملتان / خانیوال جا کر جڑی بوٹیوں کے بارے میںآگاہی دینگے اور بروشر وغیرہ بھی تقسیم کرینگے ۔ یونیورسٹی میں Weeds کے حوالے سے ایک سیمینار بھی منعقد کیا جارہا ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز ، کسان اور طلباء و طالبات کو مدعو کیا جارہا ہے ۔تقریب سے ڈاکٹر صغیر احمد ، رانا عبدالجبار نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر حمید اﷲ، چوہدری محمد فاروق ، رانا احمد منیر ، غلام صدیق ، محمد ایوب ، نوید عصمت کاہلوں اور محمد علی رضا سرگانہ سمیت کثیر تعداد میں کاشتکاروں نے شرکت کی۔دریں اثناء محکمہ زراعت وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ویژن کے مطابق صوبہ میں زرعی خود کفالت سمیت زرعی معیشت کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔ حکومت پنجاب کے کاشتکاروں کی فلاح کیلئے جاری منصوبہ جات کے ثمرات کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ملک عبدالغفار ڈوگر ایم این اے نے مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں جڑی بوٹی مکاؤ مہم کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر زراعت توسیع رانا احمد منیر، ڈئریکٹر پیسٹ وارننگ چودھری محمد فاروق ، ڈاکٹر ظفر قریشی، ڈائریکٹر مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر حمید اللہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری نیاز احمد، چودھری نصیر احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی اطلاعات نوید عصمت کاہلوں سمیت چودھری عبدالرحمن سنگیھڑا،محمد الیاس ،رانا ضیاالحق اور فدا گاڈھی نے شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب نے فصلوں کی پیداوار بڑھانے میں جہاں اور بہت سے اقدامات اور مہمات شروع کررکھی ہیں وہاں جڑی بوٹی مکاؤ مہم کا آغاز بھی خوش آئند ہے۔ اس مہم کا مقصد کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں کے نقصانات کے بارے معلومات فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کاٹن پنجاب ڈاکٹر صغیر احمد نے سیمینار کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق اگر جڑی بوٹیوں کی موثر تلفی پر توجہ نہ دی جائے تو جڑی بوٹیوں کی وجہ سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں 14تا 42 فیصد ، کپاس کی 13 تا 41 فیصد، دھان 17تا 39 فیصد، گنا 10تا 35 فیصد، مکئی 24تا 47فیصد، دالیں 25 تا 55فیصد، تیلدار اجناس 21 تا 45 فیصد اور سبزیات 39 تا 89 فیصد کمی واقع ہوسکتی ہے۔ جڑی بوٹیاں بذریعہ بیج یا نباتاتی حصوں سے اپنی تعداد میں اضافہ کرتی ہیں۔ جڑی بوٹیوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ خوراک اور پانی کے ضیاع سمیت کیڑوں اور بیماریوں کے پھیلاؤ، روشنی میں رکاوٹ، جگہ پر قبضہ، پیداواری اخراجات میں اضافہ، معیار میں کمی، جڑی بوٹیوں کا زہریلا پن اور انسانی سرگرمیوں میں مشکلات شامل ہیں۔ جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے داب کا طریقہ، فصلوں کا ادل بدل، گوڈی کا طریقہ اور تلفی بذریعہ زرعی آلات وغیرہ شامل ہیں۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی کے مطابق ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم نے کہا ہے کہ پنجا ب حکومت صوبہ میں زراعت کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کررہی ہے صوبہ بھر میں فصلوں سے جڑی بوٹیوں کے خاتمہ کے لیے منا یا جا نے والا ہفتہ کافیصلہ زرعی پیداوار میں اضافہ اور ملکی معیشت میں استحکام کا با عث ہو گا یہ با ت انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر رزاعت کے دفتر میں جڑی بوٹیوں کے خاتمہ کے ہفتہ کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کہی ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی ڈائریکٹر زراعت فارم اینڈ ٹریننگ چودھری مشتاق علی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد زبیر چودھری ، ڈپٹی ڈائریکٹر اپڈاپٹو ریسر چ معین خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چودھری محمد الطاف ، ایف ایف سی کے ریجنل منیجر قدیر احمد ، محمدوقاص کے علاوہ پلا نٹ پروٹیکشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور کا شتکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی قبل ازیں ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے جڑی بوٹی100% مکاؤہفتہ کا فیتہ کا ٹ کر افتتاح کیا اور زراعت دفتر میں کھال سے جڑی بوٹیوں کی اپنے ہاتھوں سے صفائی کرکے کاشتکاروں کو جڑی بوٹیاں صاف کرنے کی ترغیب دی ۔میاں چنوں،چھب کلاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدائت پر تحصیل میونسپل کمیٹی میاں چنوں کے ھال میں پنجاب حکومت کی ہدائت پر جڑی بوٹی کے خاتمہ ایک ہفتہ کی مہم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین لینڈ ریکارڈ پنجاب رانا بابر حسین نے کہا ہے کہ چھوٹے کاشتکار کی فلاح پنجاب حکومت کی اوّلین ترجیح ہے جس کیلئے پہلے مرحلہ میں-6ماہ میں-5ایکٹر کے -6لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کو زرعی قرضے دیے جائیں گے اس کے بعد اگلے -6ماہ اور پھر اس سے اگلے -6ماہ میں چھ چھ لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کو قرضہ دینے کی پالیسی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ خود رو جڑی بوٹیاں کرپشن کی مانند ہیں جس کا خاتمہ ضروری ہے ،اس موقعہ پر ریونیو آفسیر اطہر عباس زیدی واسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) راؤ افتخار احمد شاھدکا کہنا تھا کہ -4تا12مارچ کی اس مہم میں پنجاب حکومت کی ہدائت پرزراعت کے فروغ اور کاشتکاروں کی فلاح کیلئے متعلقہ محکموں کی سکیموں کی آگاہی کو موثر بنایا جائے گا۔ اس دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) راؤ افتخار احمد شاھد کا تحصیل ایگریکلچرل ایڈوائزری کمیٹی کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زراعت کے فروغ اور کاشتکاروں کی فلاح کیلئے متعلقہ محکموں کی سکیموں کی آگاہی کو موثر بنایا جائے گا،اس موقعہ پر نائب تحصیلدارسید اطہر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس مجھ سمیت تمام شرکاء کیلئے کافی زیادہ انفارمیشن کا باعث رہا اور ہم کاشتکاروں کی مشکلات کا خاتمہ کیلئے مل جل کر اپنا اپنا کردار ادا کریں گے ۔اس موقعہ پرچیئرمین بلدیہ میاں چنوں چوہدری ندیم اختر ایڈووکیٹ ،کونسلر محترمہ غزالہ شاہین ،عبدالستار مغل ،رضا جعفری ایڈووکیٹ سمیت دیگر شرکاء نے شرکت کی ۔ یہ سیمینارفیصل الرحمان فیلڈ اسسٹنٹ ہیڈکوارٹر اور رانا محمد سہیل کاٹن انسپکٹر کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا ۔بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب زرعی شعبہ کی ترقی اورکسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے دورس اقدامات کر رہی ہے تاکہ ملک کی 80فیصد آبادی پر مشتمل زرعی شعبہ ترقی کر کے ملکی معیشت میں فعال کردار ادا کر سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کو جڑی بوٹیوں کے نقصانات سے آگاہ کرنے اور ان کے تدارک کے لیے جڑی بوٹی مکاؤ مہم کی افتتاحی تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت بورے والا محمد اسماعیل وٹو زراعت افسران چوہدری محمد آصف ،چوہدری محمد نواز ،طاہر محمود ،انسپکٹر پیسٹ وارننگ محمد طاہرپیسٹی سائیڈڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان ندیم مشتاق رامے ،عدیل مختار انجم، افتخار احمد اور کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔بہاولپور،خانقاہ شریف سے بیورو رپورٹ،نمائندہ پاکستان کے مطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کامرس و ایم این اے میاں نجیب اویسی نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت میں زراعت کا اہم کردار ہے۔ محکمہ زراعت کے افسران وسٹاف زمیندار وکاشتکاران کو فیلڈ میں جا کر جدید زرعی عوامل سے آگاہ کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں۔ وہ آج محکمہ زراعت(توسیع) بہاول پور کے زیر اہتمام ’’ہفتہ جڑی بوٹی مکاؤ مہم‘‘ کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری محمد منیر، ڈپٹی ڈائریکٹر میاں منظور احمد، ڈائریکٹرایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ چوہدری غلام حسین، زرعی کیمسٹ محمد اشرف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت حافظ محمد شفیق، چوہدری بشیر احمد، انچارج پیسٹی سائیڈ ڈاکٹر محمد نسیم، زمیندار وکاشتکاران اور زرعی ماہرین موجود تھے۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے میاں نجیب اویسی نے کہا کہ جڑی بوٹیاں فصلات کو تباہ کر دیتی ہیں ۔اس کا بروقت تدارک نہایت ضروری ہے۔ تقریب میں ڈاکٹر لیاقت علی، ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن محمد اشرف، زرعی ماہر عبد الرشید زاہد، زرعی کیمسٹ محمد اشرف اور ڈاکٹر محمد نسیم انچارج پیسٹی سائیڈ لیب نے جڑی بوٹیوں کی شناخت، تلفی اور کیمیائی ادویات کے استعمال کے حوالہ سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں ہفتہ جڑی بوٹی مکاؤ مہم کا شعور اجاگر کرنے کے لئے محکمہ زراعت توسیع کے دفتر سے واک کی گئی جس کی قیادت وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کامرس وایم این اے میاں نجیب اویسی نے کی۔ واک میں ڈائریکٹر زراعت چوہدری منیر، ڈپٹی ڈائریکٹر میاں منظور احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت حافظ محمد شفیق اور زرعی سائنسدانوں اور زمیندار وکاشتکاران نے شرکت کی۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق جڑی بوٹیاں کسان اور زراعت کی دشمن ہیں ۔ کاشتکار جڑیوں بوٹیوں کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں ۔ 4مارچ سے 12مارچ تک لودھراں میں جڑی بوٹی مکاؤ مہم جاری رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چوہدری طارق جاوید نے کسانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مقبول حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ اصل فصل کے علاوہ جو بھی بوٹی کھیت میں آئے گی وہ جڑ ی بوٹی ہوگی ۔ملک منظورحسین بھورا ، ملک سعید ڈانور نے بھی افتتاحی تقریب سے گفتگو کی۔ حاصل پور سے خبرنگار خصوصی کے مطابق محکمہ زراعت کے دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی چےئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی زرعت محمد افضل گل تھے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا DDORمحکمہ زرعت چوہدری بشیر نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کی آج افتتاحی تقریب ہے محکمہ زرعت کے ملازمین تحصیل کے تمام چکوک میں جا کر کسانوں کو جڑی بوٹیوں سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کریں گے کیونکہ جڑی بوٹیاں فصل کو نقصان دیتی ہیں ،بعد از تقریب کے مہمان محمد افضل گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان ملک میں ریڑھ کی ہڈی کے ماند ہیں کسانوں کو سستی کھادیں سستا بیج اور سستی بجلی فراہم کرنا ہمارے قائد میاں نواز شریف کا مشن ہے۔ڈیرہ غازی خان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں فصلوں سے جڑی بوٹیوں کے خاتمے کے حوالے سے 9 روزہ تقریبات کاانعقاد کر د یاہے. 12مارچ تک جاری رہنے والی تقریبات میں کاشتکاروں کو فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور جڑی بوٹیوں کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی. تحصیل کوٹ چھٹہ کی تقریب گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول کوٹ چھٹہ میں منعقد ہو ئی جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنرعبدالجبار تھے . اس موقع پرکاشتکاروں اور محکمہ زراعت کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح اور زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے اقدامات کر رہی ہے . دریں اثنا محکمہ زراعت توسیع ڈیرہ غازیخان کی جانب سے بھی تقریب کا انعقاد کیاگیاجس کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی سردار محمود قاد رخان لغاری تھے . تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سردار محمود قادر خان لغاری نے کہاکہ محکمہ زراعت کاشتکاروں کی بہتر رہنمائی کیلئے فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنائے . اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چودھری محمد ابراہیم ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عطااللہ خان ، ٹیکنیکل آفیسر ملک محمد کلیم کوریہ ، زراعت آفیسر شاہق منیر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جڑی بوٹیوں سے فصلات کی پیداوار کم ہونے کے ساتھ ساتھ کھاد اور بیج کا ضیاع ہو تا ہے . علاوہ ازیں ایم پی اے سردار محمود قادر خان لغاری نے محکمہ زراعت کے دفتر میں پودا بھی لگایا اور جڑی بوٹیوں کو تلف کر کے مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا. مٹھن کوٹ سے نامہ نگار کے مطابق جڑی بوٹیاں مختلف فصلات کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہیں۔کھیتوں کے علاوہ کھیت کے وٹوں پر بھی موجود جڑی بوٹیاں فصل کے لئے نقصان دہ ہیں۔اس سلسلے میں محکمہ زراعت کی جانب سے 12مارچ تک’’ جڑی بوٹیاں مار مکاؤ مہم‘‘ جاری ہے گی ۔ان خیالات کا اظہار زراعت آفیسر محمد حنیف خان مشوری نے مہرے والا میں کاشتکاروں کو جڑی بوٹیاں بارے آگاہی دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی زراعت ملک شبیر احمد،ڈی او سائل فرٹیلیٹی ڈاکٹر رحمت اللہ کے علاوہ کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔رحیم یار خان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت (توسیع) کے زیر اہتمام فصلوں کو نقصان پہنچانے والی جڑی بوٹیوں کے خلاف ہفتہ تلفی جڑی بوٹیاں مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے ہفتہ تلفی جڑی بوٹیاں کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت امتیاز احمد، ڈائریکٹر زرعی کالج عاشق حسین سانگھی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (پلانٹ پروٹیکشن)محمد ارشد طاہر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا منصور احمد سمیت کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔محکمہ زراعت کے زیر اہتمام ہفتہ تلفی جڑی بوٹیاں کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا کہ حکومت پنجا ب کی جانب سے فصلوں کو نقصان پہنچانے والی جڑی بوٹیوں کی تلفی اور کاشتکاروں کو ان کی اقسام بارے آگہی کی مہم کا آغاز وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے کسان دوستی کا عملی ثبوت ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(تو سیع)چو ہدری امتیازاحمد،نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ جڑی بوٹیوں سے پاک فصل ہی منافع بخش پیداوار کی ضامن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکو مت پنجاب نے محکمہ زراعت کے زیر انتظام مورخہ4تا12 مارچ2017 تک ہفتہ تلفی جڑی بو ٹیاں منا رہا ہے۔اس سلسلہ میں گا ؤں کی سطح فارمرز میٹنگز،مر کز کی سطح پر واک اور سیمینارز منعقد کئے جا ئیں گے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(پلا نٹ پرو ٹیکشن)محمد ارشد طا ہر نے سیمینار کے شر کاء کو جڑی بو ٹیوں کی شنا خت،اور اُن کے کنٹرول کے با رے میں تفصیلاََ آگاہ کیا۔ڈائریکٹر زرعی کا لج عا شق حسین سا نگھی نے شرکاء کو جڑی بو ٹیوں کے نقصانات کے با رے میں بتا یا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر