امتحانی نظام میں کرپشن ختم کرنے کیلئے نظام تشکیل دیا جار رہا ہے: یوسف رضا گیلانی

امتحانی نظام میں کرپشن ختم کرنے کیلئے نظام تشکیل دیا جار رہا ہے: یوسف رضا ...

ملتان(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب سید رضا علی گیلانی نے کہا ہے کہ جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے طلباء طالبات کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ تعلیمی بورڈ کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ ویجیلنس ٹیموں کی مدد سے امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہیں جبکہ امتحانی مراکز کی سیکورٹی کو بھی فول پروف بنا دیا گیا ہے۔ ایسا منظم نظام تشکیل دیا جا رہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے امتحانی (بقیہ نمبر25صفحہ7پر )

نظام میں کرپشن ختم ہو، امتحانات کا انعقاد دسمبر میں کرانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ماہرین تعلیم کی آراء کو اہمیت دیکر تعلیمی میدان میں دور رس تبدیلیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ تعلیمی بورڈ ملتان کے ملازمین اور افسر دلجمعی اور شفافیت سے کام کریں،حکومت پنجاب انہیں بھر پور مالی معاونت فراہم کرے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے دورے کے موقع پرکیا۔ اس موقع پر چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان پروفیسرریاض احمد ہاشمی ، ڈائریکٹرکالجز ملتان ڈویژن پروفیسر منصور شاہ، کنٹرولر پروفیسر حیدر عباس گردیزی سیکرٹری ارشدجاوید اعوان و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس دوران صوبائی وزیر سید رضا علی گیلانی نے فیسلی ٹیشن سنٹر (Facilitation Centre)کا بھی معائنہ کیا بعد ازاں انہوں نے تعلیمی بورڈ کے سیکریسی کمپلیکس کا سنگ بنیاد اور ویڈیو کانفرنس ہال کا بھی افتتاح کیا۔صوبائی وزیر سید رضا علی گیلانی نے کہا کہ پرچوں کی چیکنگ اور مارکنگ کے نظام کو مزید شفاف بنایا جا رہا ہے۔ فائنل ٹریکنگ سسٹم کی بدولت طلباء و طالبات کو سہولیات دے رہے ہیں وہ گھروں میں بیٹھ کر رول نمبرز کے حصول سے لیکر ری چیکنگ سمیت تمام مرحلہ وار طریقہ کار کا معائنہ کر سکتے ہیں۔ تمام تعلیمی بورڈز کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں بجٹ میں فنڈز فراہم کئے جائیں گے جبکہ خالی آسامیوں پربھی بھرتیاں کی جائیں گی۔ بورڈ ملازمین اور افسران کو اچھے اور معیاری کام پر تعریفی اسناد دی جائیں گی تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔تعلیمی بورڈ ملتان کے چیئرمین پروفیسر ریاض احمد ہاشمی نے اس موقع پر صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تعلیمی بورڈ کا 20 سال پرانا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ریکارڈز بھی اس سال کے آخر تک کمپیوٹرائزڈ ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 26 سال پرانے قوائد و ضوابط میں بھی ترامیم کی جا رہی ہیں۔ ایسا نظام وضع کر رہے ہیں کہ طلباء و طالبات کو رزلٹ کارڈ کے ساتھ ہی سندیں بھی جاری کر دی جائیں۔ ملازمین کے علاج و معالجہ کیلئے پینل ہسپتال کا انتخاب بھی کر لیا گیا ہے۔ شکایات سیل کو جدید خطوط پر استوارکیا گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پرشکایات پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈ ملتان کو سیکریسی ہال، مارکنگ ہال ،کلسٹرسنٹرز، ایونٹ ہال، سٹور ، ایڈمن بلاک اور پارکنگ ایریا کی اشد ضرورت ہے۔ آن لائن چیٹنگ سسٹم کی بدولت طلبہ و طالبات کے مسائل میں کمی لائی جا رہی ہے۔ ویڈیو کیمروں کی مدد سے بورڈ کی سکیورٹی کو منظم بنانے کے ساتھ ساتھ اس کی باقاعدہ مانیٹرنگ بھی کی جاتی ہے۔صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب سید رضا علی گیلانی نے بورڈ ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ تعلیمی بورڈ کے ملازمین محکمے کا اثاثہ ہیں، وہ شفافیت کو برقرار رکھ کر اپنے فرائض انجام دیں ان کے تمام مطالبات کو ضرور پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے اس موقع پر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ کے پرزور اصرار پر ملازمین کیلئے ایک بونس کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی بورڈ کے تمام ترقیاتی پراجیکٹس کا تخمینہ لگا کر انہیں اس کی رپورٹ بھجوائی جائے تاکہ ان کے فنڈز کا بندوبست کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اب ملازمین کو اچھی کارکردگی پر تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈز اپنا خسارہ کم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔بعد ازاں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب سید علی رضا گیلانی نے سیکریسی کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا جس پر 45 کروڑ روپے لاگت آئے گی علاوہ ازیں انہوں نے چیئرمین آفس سے ملحق ویڈیوکانفرنس ہال کا بھی افتتاح کیا جو بورڈ انتظامیہ نے اپنی مدد آپ کے تحت قائم کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...