پی ایس ایل فائنل، طلبا و طالبات پر جوش، خصوصی ڈریس تیار کر لئے

پی ایس ایل فائنل، طلبا و طالبات پر جوش، خصوصی ڈریس تیار کر لئے

ملتان(عامر چوہدری سے)پاکستان سپر لیگ کا فائنل آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا‘اس حوالے سے نوجوان طالبعلموں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے‘طلبہ و طالبات نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں‘طالبات نے اپنی پسند کی ٹیموں کے رنگوں والے کپڑے بھی سلوالئے ہیں‘جبکہ طلبہ نے بھی شرٹس کی خریداری کرلی ہے‘سکول‘کالج اور یونیورسٹی کے طالبعلم اس حوالے سے کافی پرجوش دکھائی (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

دیتے ہیں‘پاکستان سپر لیگ کے فائنل اور اپنی تیاریوں کے حوالے سے’’پاکستان‘‘سروے میں گفتگو کرتے ہوئے طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش وجذبے کا اظہار کیا‘طالبعلموں جہانگیر نذیر‘ساجد علوی‘ طاہر‘احسن اعوان‘ یاسر منا‘عاقب جاوید‘ عالیان‘ذیشان ‘حسن اسامہ اور ثمانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہونا ہمارے لئے کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے‘ایک لمبے عرصے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل معیار کی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی‘ملک میں صحت مند سرگرمیاں کافی حد تک ماند پڑچکی ہیں اور ہمارے میدان کافی عرصے سے سنسان پڑے ہیں ہمیں پوری امید ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل نہ صرف لاہور بلکہ پورے پاکستان میں عالمی کھیلوں کے شروع کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور ملک میں صحت مند سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا‘ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت میچ کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرے ‘منزہ ساجد‘ ماہم علوی‘ مبراء طاہر‘ ارفعہ شہزادی‘منساء جہانگیر اور اقراء نیاز کا کہنا تھا کہ ہم تمام دوست پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کے لئے کافی پرجوش ہیں‘امتحانات شروع ہورہے ہیں اس سے قبل دماغ کو تروتازہ کرنے کے لئے پی ایس ایل فائنل زبردست موقع ہے اس سلسلہ میں ہم نے اپنی اپنی ٹیموں کے رنگوں والے کپڑے سلوالئے ہیں اور ان کے ساتھ میچنگ چوڑیاں‘جوتے اور نیل پالش بھی خرید لی ہیں اور پوری تیاری کے ساتھ اپنی ٹیموں کو بلکہ پاکستان میں کرکٹ کو سپوٹ کرینگی‘ہم دشمن کو بتانا چاہتی ہیں کہ دہشتگرد اس قوم کو شکست دینے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں تم لڑکیوں کو بھی نہیں ڈرا سکتے اور اس جنگ میں ہار دہشتگردوں کا مقدر ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...