ایشیائی قیادت کا شاہ سلمان کے ساتھ سیلفیاں بنانے کا مقابلہ

ایشیائی قیادت کا شاہ سلمان کے ساتھ سیلفیاں بنانے کا مقابلہ
ایشیائی قیادت کا شاہ سلمان کے ساتھ سیلفیاں بنانے کا مقابلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا کے ارکان پارلیمان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ یاد گار تصاویر اور سیلفیاں بنائیں جنہیں سوشل میڈیا پر غیرمعمولی پذایرائی حاصل ہوئی۔شاہ سلمان کے تاریخی ایشیائی دورے کے ایجنڈے میں دو طرفہ تجارتی معاہدے اور باہمی تعلقات کے فروغ کے دیگر منصوبے شامل تھے مگر میزبان ملکوں کی طرف سے عوامی اور سرکاری سطح پر شاہ سلمان اور ان کے ہمراہ آنے والے مہمانوں کا جس والہانہ انداز میں استقبال کیا گیا وہ فقید المثال ہے۔ ایشیائی قیادت کی طرف سے محبت وعقیدت کا اظہار دیکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر شاہ سلمان کے ہمراہ بنائی گئی سیلفیوں کی مقبولیت سے کیا جاسکتا ہے۔تصاویر کے ساتھ ساتھ ایشیائی رہ نماؤں اور سیاست دانوں نے شاہ سلمان کے ہمراہ ویڈیوز بنا کر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔سوشل میڈیا پر شاہ سلمان کے ساتھ بنائی گئی ویڈیوز میں انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کی ویڈیو سب سے زیادہ پسند کی گئی جسے ایک دن میں 26 لاکھ افراد نے دیکھا۔شاہ سلمان کے جکارتا میں قیام کے دوران خاتون وزیر ثقافت، ان کی والدہ کی صدر کی موجودگی میں لی گئی تصویر بھی دھوم مچائی۔قبل ازیں ملائیشیا کے وزیراعظم محمد نجیب عبدالرزاق کی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -