کرکٹ کے شیدائی نے فائنل دیکھنے کیلئے اپنی شادی ہی ملتوی کردی

کرکٹ کے شیدائی نے فائنل دیکھنے کیلئے اپنی شادی ہی ملتوی کردی
کرکٹ کے شیدائی نے فائنل دیکھنے کیلئے اپنی شادی ہی ملتوی کردی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اوچ شریف(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے فائنل کا بخار جہاں ہر شخص کو چڑھا ہوا ہے وہیں پر اوچ شریف کے دلہا نے فائنل دیکھنے کیلئے اپنی شادی ہی ملتوی کردی ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق اوچ شریف کے دلہا کاشف نے کہا کہ 5 مارچ کو میری شادی ہے مگر میں فائنل دیکھنے کیلئے جارہا ہوں۔دلہا کا کہنا تھا کہ شادی تو بعد میں بھی ہوسکتی ہے مگر پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں دوبارہ نہیں ہوسکتا اس لئے فائنل دیکھنے کیلئے 12 ہزار روپے والا ٹکٹ بھی خرید لیا ہے۔دلہا کاشف کے اہل خانہ نے کہا کہ کاشف کی منت سماجت کی کہ شادی کرے اور فائنل ٹی وی پر دیکھ لے مگر کاشف نے کہا کہ فائنل دیکھنے کے بعد شادی کروں گا۔

مزید : صفحہ آخر