بھارتی مسلمانوں کے معروف رہنما سید شہاب الدین انتقال کر گئے

بھارتی مسلمانوں کے معروف رہنما سید شہاب الدین انتقال کر گئے
بھارتی مسلمانوں کے معروف رہنما سید شہاب الدین انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی ( نیٹ نیوز) بھارتی مسلمانوں کے معروف رہنما سید شہاب الدین طویل علالت کے بعد 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ ۔وہ سابق سفارتکار رہ چکے ہیں ، انہوں نے بی جے پی دور میں بابری مسجد کی شہادت کیخلاف آواز بلند کی تھی۔وہ 1979سے 1996ء کے دوران تین بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ۔ انہوں نے ملعون مصنف سلمان رشدی کی شیطانی کتاب کی بھر پور مخالفت بھی کی تھی اور اس کیخلاف کامیاب مہم بھی چلائی تھی اور عالمی توجہ کا مرکز بنے تھے۔ واضح رہے کہ انہی کوششوں کے باعث سلمان رشدی کی کیاب پر بھارت میں پابندی عائد ہے ۔وہ بابری ایکشن کمیٹی کے سربراہ بھی رہے ۔ وہ ایم ایس سی گولڈمیڈلسٹ تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -