پی ایس ایل فائنل میں ڈی جے ولی سنز میوزک کا تڑکہ لگانے کے لیے تیار

پی ایس ایل فائنل میں ڈی جے ولی سنز میوزک کا تڑکہ لگانے کے لیے تیار

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کے جلسوں میں میوزک کا تڑکہ لگانے والے ڈی جے ولی سنز اب پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں شائقین کا خون گرمانے کیلئے پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آخری معرکے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل ہوچکی ہے اور سیکیورٹی کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جب کہ شائقین کرکٹ کی تفریح کا سامان بھی کردیا گیا ہے اور فائنل کی ٹکٹ حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کا خون گرمانے کے لئے مشہور ڈی جے ولی اینڈ سنز کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔تحریک انصاف کے جلسوں میں میوزک کا تڑکہ لگانے والے ڈی جے ولی سنز نے پی ایس ایل کے فائنل کا بھی کنٹریکٹ حاصل کرلیا ہے ان کے 25 ملازمین کو سیکیورٹی پاسز جاری کردیئے گئے ہیں اوران کی ٹیم قذافی اسٹیڈیم لاہورپہنچ چکی ہے، میدان میں 100 ساؤنڈ اسپیکر، 30 ہارن اور 700 لائٹس بھی لگائی گئی ہیں۔ ڈی جے ولی سنز کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی ٹیم پی ایس فائنل میں قومی جذبے کے ساتھ جا رہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...