میچ دیکھنے نہیں جا سکتا،میرے نام کے انکلوژر کے ٹکٹ فری ہوں،عمران خان
اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے کامیاب اور محفوظ انعقاد کیلئے دعاگو ہوں، میچ دیکھنے نہیں جا سکتا، مدعو کرنے پر چیئرمین پاکستان کرکیٹ بورڈ شیریار خان کا مشکور ہوں، سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹیوئیٹر پر ہفتے کے روز بیان دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل میچ دیکھنے کیلئے چیئرمین پی سی بی شیریار کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہوا ہے، فائنل میں مدعو کرنے پر چیئرمین پی سی بی کا مشکور ہوں، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے فائنل انعقاد کیلئے دعاگو ہوں، میچ دیکھنے لاہور نہیں جا سکتا مگر نیک تمنائیں تمام کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں، امید کرتا ہوں قوم کرکیٹ شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ بارہ ہزار روپے کا ٹکٹ، کپتان احتجاجاً بول پڑے، اپنے نام سے منسوب انکلوژر میں کرکٹ دیوانوں کو فری میں بٹھانے کا مطالبہ، سندھ کے وزیر صحت کی جیب خالی، ٹکٹ کیلئے صحافی سے پیسے مانگ لئے۔عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے نام کے انکلوژر کی ٹکٹیں فری کر دی جائیں۔ پنڈی کے جیمز بانڈ مشن لاہور کیلئے روانہ ہو گئے۔ سندھ کے وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر کرکٹ کے دیوانے ہیں لیکن پی ایس ایل فائنل کے لئے اْن کی جیب خالی ہے۔ اسی لئے وہ صحافیوں سے ٹکٹ کے پیسے مانگ رہے ہیں۔