ڈین جونز آ ج فائنل میں کمنٹری کرینگے

ڈین جونز آ ج فائنل میں کمنٹری کرینگے

لاہور (آئی این پی)معروف بین الاقوامی کرکٹ کمنٹیٹرو پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز پی ایس ایل فائنل کے لئے دبئی سے لاہور پہنچ گئے ، آج فائنل میں کمنٹری کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو معروف کرکٹ کمنٹیٹر وپی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز پی ایس ایل فائنل کے لئے دبئی سے لاہور پہنچ گئے ۔ ڈین جونز آج کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمے کے دوران ہونے والے میچ میں کمنٹری کرینگے ۔ ڈین جونز نے لاہور میں سیکیورٹی انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی بہترین ہے امید ہے لاہور میں اچھا وقت گزرے گا ۔ سابق کرکٹرز نے بھی ڈین جونز کی لاہور آمد پر ان کی تعریف کی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر