پی سی بی مصباح کو دعوت نامہ بھجوانا بھول گیا

پی سی بی مصباح کو دعوت نامہ بھجوانا بھول گیا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل فائنل کیلئے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو بھول گیا ، دعوت نامہ نہ بھجوایا ، چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے فائنل کی تقریب میں مصباح الحق کو آئی سی سی کی ٹرافی دینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آج لاہور میں ہونے والے فائنل میچ کی ٹکٹس نایاب ہو چکی ہیں ۔ پی سی بی کی طرف سے سابق کرکٹرز اور لیجنڈز کو خصوصی طور پر دعوت نامے اور ٹکٹس بھجوائے گئے ہیں تاہم پی سی بی قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو بھول گیا ۔ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ انہیں فائنل کے لئے پی سی بی کی طرف سے دعوت نامہ نہیں بھیجوایا گیا ۔ دوسری طرف چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو دعوت نامے کی ضرورت نہیں ۔ پی سی بی ایک آفیشل کے لئے سپانسرز ہوتے ہیں جو انہیں ساتھ لے جاتے ہیں ۔ مصباح الحق کو فائنل سرمنی میں آئی سی سی کی طرف سے دی گئی ٹرافی پیش کی جائے گی ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...