تین دہائیوں کا ساتھ،خاتون نے مرنے سے پہلے شوہر کی داستان محبت لکھ دی، خوبیاں بیان کر دیں

تین دہائیوں کا ساتھ،خاتون نے مرنے سے پہلے شوہر کی داستان محبت لکھ دی، خوبیاں ...

نیو یارک( نیٹ نیوز) بیضہ دانی کے کینسر میں مبتلا ایک معردف مصنفہ نے اپنے شوہر کی ڈیٹنگ پروفائل تحریر کی ہے تاکہ وہ ایک اور داستان محبت کو پاسکے، انہوں نے یہ یادداشتیں ایک امریکی اخبار میں لکھی ہیں۔ ایمی کروز روزینتھل نے تحریر میں اپنے شوہر جیسن کی بہترین خوبیوں کا ذکر کیا ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ میں نے اپنے شوہر کے ساتھ9,490 دن گزارے ہیں اور ان تجربات کی روشنی میں جیسن کی جنرل پروفائل تیار کی ہے۔ ایمی اس سے قبل بچوں کیلئے لکھنے کیلئے مشہور تھیں ۔ایمی اور انکے شوہر کا ساتھ تین دہائیوں پر مشتمل ہے۔ اس دوران انکے بچے پروان چڑھے۔اپنے آرٹیکل کا اختتام انہوں نے ان الفاظ کے ساتھ کیا ہے ۔ تمام محبتوں کے سساتھ، ایمی۔

خاتون پروفائل

مزید : علاقائی