ایران نے ایس 300 میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرنے کے بعد اسے آپریشنل بنادیا

ایران نے ایس 300 میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرنے کے بعد اسے آپریشنل بنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران(اے این این)ایران نے ایس 300 میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرنے کے بعد اسے آپریشنل بنادیا ۔ریڈیوتہران کی رپورٹ کے مطابق ایس-300 میزائل سسٹم کا وسطی علاقے میں کامیاب تجربہ کرنے کے بعد اس کو آپریشنل بنایا گیا اور دیگر ایئر ڈیفنس سسٹم کے ساتھ شامل کرلیا گیا ہے۔ ایس-300 میزائل سسٹم کے تجربے کے دوران جو ہفتے کو اس کی کارکردگی کا اندازہ لگانے کے لئے انجام پایا، کئی نشانوں منجملہ بیلسٹیک میزائل اور ڈرون طیاروں کا پیچھا کرکے انہیں تباہ کیا گیا۔ خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے سربراہ بریگیڈیر فرزاد اسماعیلی نے کہاہے کہ ایس تھری ہینڈرڈ میزائل سسٹم ایران کا حق تھا اوراس نے یہ حق حاصل کیا
ایران

مزید :

علاقائی -