پی ایس ایل:فوجداری سمیت کسی عدالت میں ملزم پیش نہ کیے جا سکے

پی ایس ایل:فوجداری سمیت کسی عدالت میں ملزم پیش نہ کیے جا سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )پی ایس ایل فائنل کرکٹ میچ کی ڈیوٹیوں کے باعث پولیس ماتحت عدالتوں میں دوسرے روز بھی ملزمان کو جیل سے لا کر پیش نہ کرسکی ،ملزمان کے پیش نہ ہونے سے فوجداری سمیت دیگرمقدمات کی سماعت نہ ہوسکی جبکہ 12بجے کے بعد عدالتوں کے برآمدے اور بخشی خانے سنسان ہو گئے،واضح رہے کہ گزشتہ دوروز کے دوران تقریباً20ہزار سے زائدمقدمات التواء کا شکار ہوئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائنل کرکٹ میچ کی وجہ سے گزشتہ روز بھی پولیس کی جانب سے ڈیوٹیاں پر مصروف ہونے کے باعث جیل سے ملزمان کو لا کر عدالتوں میں پیش نہیں کیا جاسکا، جس کی وجہ سے عدالتوں میں فوجداری مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی ۔فاضل جج صاحبان نے 50کے قریب درخواست ضمانتوں پر بھی کارروائی 6مارچ تک ملتوی کردی ۔

مزید :

علاقائی -