کوئٹہ ، ایف سی نے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا

کوئٹہ ، ایف سی نے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا

راولپنڈی(آن لائن) بلوچستان میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں فرنٹیئر کانسٹیبلری نے سرچ آپریشن کرکے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق ایف سی بلوچستان نے کوئٹہ کے کاہان اور پوٹ کیمپ علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن کیا ۔تلاشی کے دوران دہشتگردوں کے ایک کیمپ سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا جن میں گنیں ، چھوٹی مشین گن کی چار ہزار نو سو گولیاں 12.7 ایم ایم کے 453 راؤنڈز اور 24 دستی بم شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر نے اس کارروائی کو دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن رد الفساد کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ۔

مزید : علاقائی