کم جونگ نام کی ہلاکت پر ملائیشیا نے شمالی کوریا کے سفیر کو ملک بدر کر دیا

کم جونگ نام کی ہلاکت پر ملائیشیا نے شمالی کوریا کے سفیر کو ملک بدر کر دیا

کوالالمپور ( نیٹ نیوز)شمالی کورین رہنما کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کی ہلاکت پر ملائیشیا نے شمالی کوریا کے سفیر کو ملک بدر کر دیا ہے۔ کم جونگ نام 13 فروری کو ملائیشیا میں ہلاک ہو گئے تھے۔ملائیشیا کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اْن کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کی ہلاکت پر شمالی کوریا کے سفیر کو ملک بدر کر دیا ہے۔ملائیشیا کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں شمالی کوریا کے سفیر کینگ چول کو 48 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیاہے۔ یاد رہے کہ کم جونگ نام کا قتل،دو خواتین پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ملائیشیا کی وزارتِ خارجہ کے ا بیان کے مطابق شمالی کوریا کے سفیر کینگ چول کو اس وقت ’ناپسندیدہ شخصیت‘ قرار دیا گیا جب انھوں نے کہا کہ ان کا ملک ’ملائیشیا پر کم جونگ نام کی ہلاکت کے حوالے سے کی جانے والی تفتیش پر بھروسہ نہیں کر سکتا اور یہ کہ اس تفتیش پر مداخلت کی جا رہی ہے۔

ملائیشیا کے وزیرِ خارجہ انیفا عمان نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے شمالی کوریا کے سفیر سے ان کے بیان پر معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ملائیشیا اپنے خلاف کی جانے والی کسی بھی بدتمیزی یا اس کی ساکھ کو تباہ کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف اپنا شدید ردِعمل دے گا۔

مزید : علاقائی