عدالتی حکم کے باوجود گواہاں پیش نہ کرنے پر 15تھانیداروں کی تنخواہیں بند

عدالتی حکم کے باوجود گواہاں پیش نہ کرنے پر 15تھانیداروں کی تنخواہیں بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدالتی حکم کے باوجودگواہان پیش نہ کرنے پر 15تھانوں کے ایس ایچ او کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ 15تھانوں کے ایس ایچ اوجن میں تھانہ باٹا پور، شاہدرہ، ہنجروال، شفیق آباد، شاہدرہ، وحدت کالونی، نواں کوٹ تھانہ ستوکتکہ، برکی، گلشن راوی، راوی روڈ، بادامی باغ، ہنجروال، نشترکالونی، فیکٹری ایریا شامل ہیں ۔عدالتی حکم کے باوجود مختلف مقدمات میں گواہان کوعدالت میں پیش نہیں کر رہے ہیں ،گواہان کے پیش نہ ہونے سے مقدمات التوا کا شکار ہیں ،عدالت کی جانب سے ایس ایچ اوز کو طلبی کے نوٹس بھی بھجوائے جا چکے ہیں مگرایس ایچ او طلبی نوٹسوں کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں،ایس ایچ او کا عدالت میں پیش نہ ہونا پیشہ ورانہ غفلت ظاہر کرتا ہے،لہذا پولیس افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد سی سی پی او لاہور کو حکم دیا ہے کہ مذکورہ تھانوں کے ایس ایچ او زکی تنخواہیں بند کر کے آئندہ سماعت پررپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

مزید :

علاقائی -