مقدمہ کا چالان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او غازی آباد کی تنخواہ بند کرنے کا حکم

مقدمہ کا چالان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او غازی آباد کی تنخواہ بند کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار )جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدالتی احکامات اورمقدمہ کا چالان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او غازی آباد کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مصطفی نے اس ضمن میں سی سی پی او لاہور کو مراسلہ بھی بھجوا دیا ہے ۔پراسیکیوشن کی جانب سے گزشتہ روز عدالت کو بتایا گیا کہ ایس ایچ او تھانہ غازی آبادمقدمہ کا چالان پیش نہیں کر رہے ہیں،عدالت کی جانب سے ایس ایچ او کو طلبی نوٹس بھی بھجوائے جا چکے ہیں،ایس ایچ او غازی آباد طلبی نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے،ایس ایچ او کی جانب سے شہری حیدر علی کا چالان جمع نہ کروانے پر مقدمہ التوا کا شکار ہیں،لہذاایس ایچ او غازی آباد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد چالان داخل نہ کروانے پر ایس ایچ او غازی آباد کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو تنخواہ بند کرنے کا مراسلہ بھجوا دیا ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...