امانت میں خیانت کے مقدمے میں 3ملزمان کو بری کردیاگیا

امانت میں خیانت کے مقدمے میں 3ملزمان کو بری کردیاگیا

لاہور(نامہ نگار )کینٹ کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے امانت میں خیانت کے مقدمے میں ملوث 3ملزمان کو راضی نامہ کی بنیاد پربری کر دیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ بشریٰ انور کے روبروتھانہ برکی نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا، ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان اور مدعی میں صلح ہو چکی ہوئی ہے، ملزمان نے مدعی کی تمام رقم ادا کر دی ہوئی ہے،ملزمان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان اورمدعی میں راضی نامہ بھی ہو چکا ہوا ہے، لہذا راضی نامہ کی بنیاد پر ملزمان کو بری کیا جائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد راضی نامہ کی بنیاد پر ملزمان محمد سلیم، امجد علی اور محمد زاہد کو بری کرنے کے احکامات جاری کردئے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...