جوڈیشل مجسٹریٹ نے مختلف مقدمات میں ملوث 7ملزمان پرجرمانے عائد کردئے

جوڈیشل مجسٹریٹ نے مختلف مقدمات میں ملوث 7ملزمان پرجرمانے عائد کردئے

لاہور(نامہ نگار )کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مختلف مقدمات میں ملوث 7ملزمان پرجرمانے عائد کردئے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصر کے روبرو شمالی چھاؤنی پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف پرائس انسپکشن ٹیم نے کارروائی کی تھی، ملزمان سرکاری ریٹ سے زائد قیمت پر اشیا فروخت کر رہے تھے،لہٰذاملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کے اعتراف پر ملزمان ارمان اور ارشد پرمذکورہ بالاجرمانہ عائد کر دیاہے ۔علاوہ ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ شہباز حسن رانا کے روبروباٹاپور پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا، فاضل جج نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کے اعتراف پر جرم ملزمان مبشر علی، کرامت علی، سلامت علی، شہباز اور خلیل احمد پر ایک ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کردیاہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...