ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین سے پشاورہائیکورٹ کے وفد کی ملاقات

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین سے پشاورہائیکورٹ کے وفد کی ملاقات

لاہور(نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی سے پشاورہائیکورٹ کے رجسٹرار سلیم خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی،وفد نے اس موقع پرآئی ٹی کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کیں۔ رجسٹرار سلیم خان کی زیرقیادت وفدمیں ڈائریکٹر جنرل مسعود خان، ڈائریکٹر اکیڈمی ڈاکٹر خورشید اقبال اور ایڈیشنل رجسٹرار روح الامین شامل تھے،انہوں نے سیشن جج لاہورسے ملاقات کی اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پرآئی ٹی انچارج شازیہ منور مخدوم نے وفدکوبریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ سیشن کورٹ میں تقریبا تمام ریکارڈکمپیوٹرائزڈ کردیا گیاہے،وفد کو بڑی سکرین پر کیسوں کی تعداد اور ان کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے حوالے سے آگاہ کیاگیاجبکہ وفد کے ارکان نے ویڈیو ٹرائل کورٹ کا بھی معائنہ کیا۔

مزید : علاقائی