راضی نامہ ہو نے پر لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں ملوث ملزم بری

راضی نامہ ہو نے پر لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں ملوث ملزم بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں ملوث ملزم کو بری کر دیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ شوکت عباس رانجھا کے روبرو ہربنس پورہ پولیس نے ملزم جاویدکے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا، ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اور مدعی میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوا تھا،ملزم اور مدعی میں راضی نامہ ہو چکا ہوا ہے، مدعی نے ملزم کو معاف کر دیا اور بیان بھی عدالت میں داخل کروا دیا گیا ہے۔
ملزم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ راضی نامہ کی بنیاد پر ملزم جاوید کی ضمانت منظور کی جائے،عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد راضی نامہ کی بنیاد پر ملزم جاوید کو بری کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید :

علاقائی -