جعلی چیک کے مقدمے میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور
لاہور(نامہ نگار ) ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے جعلی چیک کے مقدمے میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔جوڈیشل مجسٹریٹ حا فظ شاہد جاوید کے روبروغالب مارکیٹ پولیس نے ملزم کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا ، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا شہری عقیل اکبر کے ساتھ مشترکہ کاروبار تھا ،ملزم نے پیسوں کے لین دین کے تنازع پر شہری کو ایک لاکھ کا جعلی چیک دیا، لہذا ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے متاثرہ شہری کی تمام رقم ادا کر دی ہوئی ہے،عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد30ہزارروپے مچلکوں کے عوض ملزم عاطف مسیح کی ضمانت منظور کر لی ہے ۔